Confessions


کچھ باتیں تھیں جو کہنی ہیں

وہ جنھیں چھپاتا رہا عمر بھر

اب بوجھ سی لگنے لگی ہیں

یاد ہے اس روز

جب میں بھیگا ہوا تھا

جھوٹ کہا تھا تم سے، بارش ہے

آنسوؤں کی اک جھڑی لگ گئی تھی

جو تمھاری یاد آگئی تھی

وہ جو کہا تھا تم سے

کہ تمھاری دی انگھوٹی کھو گئی ہے

بیچ آیا تھا چند پلوں کی خوشی کو

کہ تمھاری میری ڈوبتی زندگی کو

پھر سے ساحل مل سکے

تم سے کہا تھا، پھر سے زمین مل گئی ہے

مگر وہ اپنی چھت کا سودا کیا تھا

بھوک نہیں ہے، یہی کہا تھا نہ تم سے

برا تو لگا ہوگا، میری پسندیدہ دال پکائی تھی تم نے

اپنی بھوک کا گلا گھونٹتے دیکھ

تمھیں بھوکا رکھ کر کیا سو سکتا تھا میں

وہ پہلی بار جب تم نے کچھ مانگا تھا

بیچ کر خواب میں نے خوشیاں خریدیں تھی

وہ تمھیں جو پائیل دے رکھی ہے سونے کی

جھوٹی ہے وہ بھی میری طرح، بس محبت ہے

قیمت اسکی بس اِتنی ہے

تمھارا فون نہ اُٹھانے پر غصہ تو آیا ہوگا

میں سوچ رہا تھا تم سے جھوٹ کیسے بولوں

وہ جو اک وعدہ کیا تھا، وہ نبھا نہ سکا

تم کو لگا ہوگا کہ میں نے اکیلا کردیا تمھیں

پیٹھ پر نفرتوں کے بھار ڈھو ڈھو کر

تم کو بچاتا رہا جو زمانے کی الفتوں سے

تو میری اب ہمت جُھک گئی ہے

یہ ڈائری اپنے کنفیشنز کی اسلیے کھول دی ہے


ازقلم: مکرم ذیشان عامر ڈار

Comments

Post a Comment

Popular Posts