عِشق تھا (Meaning of Love)


اِک پھول تھا

مُرجھا گیا

کتاب کی شان

بڑھا گیا

دِل دیا تھا

کِسی نے خوں دیا تھا

مہکتا پھول

سوکھے پنوں میں

سندور گرا گیا

آج شام ڈھلے

اُفق کی سُرخی

چیختی آواز ہے

دِل کی دھڑکن

بےقرار ہے

برسوں خواب ٹٹولے

حال میرا بےحال ہے

چارہ اِسکے کوئی نہیں

یہ رات اِک سراب ہے


اَزقلم: مُکَرَّم ذیشان عامر ڈار

Comments

Post a Comment

Popular Posts