کل کے بچے (Children at Work)

یہ بچے
یہ ہونہار بچے
کسی ماں کے لال
یہ دوڑھتے بھاگتے بچے
سربستہِ روزگار ہیں
یہ پیارے پیارے بچے
ہیں وسیلہِ بود و باش
یہ سٹپٹاتے بچے
اندھیروں کے اُجالے
یہ گھر چلاتے بچے
تاریکیوں میں گُم
یہ جَد پالتے بچے
کتابیں چھوڑ کر
یہ عِلم بانٹتے بچے
بازاروں میں سرِعام
اپنا کَل بیچتے بچے
مجبور و لاچار ہیں
ناحق نبھاتے بچے
ہیں لوگ تماشائی
یہ دِل جلاتے بچے
خُدا اپنا رحم کرے
سانجھے سب کے بچے
مُکَرَّم کی ہے دُعا
سلامت رہیں یہ بچے
اَزقلم: مُکَرَّم ذیشان عامر ڈار

Comments
Post a Comment