بُڑھاپے کی شادی (A Sweet Affair)

شادی کرنے لگا ہوں
یہ اُسے خط میں لکھ دیا ہے میں نے
اب کیا بیٹھا رہوں انتظار میں
وہ جو کہتی ہے کہ میاں
پہلے دو چار کڑوڑ کماؤ
اِک اچھا سا گھر تو بناؤ
پھر کہیں شادی ہو گی
صحیح کہا، پہلے دو چار کڑوڑ کماؤں
بڑی گاڑی اُور بنگلہ بناؤں
ارے نہ نہ نہ، میں کیا پاگل ہوں
پہلے کڑوڑوں کماؤں، محل بناؤں
یعنی جوانی کو بُڑھاپے سے ملواؤں
یعنی کل جب کہیں پہ گاڑی رُکے
تو بیٹی کے اچھے نصیبوں کی دُعا پاؤں
اُور تو اُور کسی دُکان پر انکل کی آواز لگواؤں
نہ بھائی ہم سے یہ نہیں ہوگا
پھر اِک بار جو شادی ہوگئی تو کیسی لڑائی
میری مُحسن ہے وہ
میری جان ہے وہ
مان جاۓ گی کہ درحقیقت
میری شان، میرا مان ہے وہ

اَزقلم: مُکَرَّم ذیشان عامر ڈار

Comments

Popular Posts