میری جیت (Shadows of a Survivor)

صُبح کیا، شام کیا
مُجھے سب سے آگے نکلنا ہے
دوڑ لگی ہوئی ہے
میں ہی اول آؤں گا
ہارنا میں نے سیکھا نہیں
رُکنا میں نے جانا نہیں
میں سب سے آگے جاؤں گا
رِشتے بھی نبھا لوں گا
نیکیاں بھی کما لوں گا
کھانا بھی کھا لوں گا
آرام بھی میں کر لوں گا
پر سب سے پہلے
میں دُنیا کو ہراؤں گا
کیونکہ کُچھ بھی کیسے بھی
بس میں ہی اول آؤں گا
بڑھتا جا رہا ہوں میں
اُور بڑھتا چلا جاؤں گا
اِک دِن اکیلا اِس دُنیا میں
میں صِرف اپنا نام پاؤں گا
اکیلا ہوا تو کیا ہوا
میں اپنی دوڑ میں اُس دِن
سب سے جیت جاؤں گا
اَزقلم: مُکَرَّم ذیشان عامر ڈار

Bohat ummda
ReplyDeleteMa Sha Allah bht acha likha hai
ReplyDelete