(Kids) بچے



بہت اچھے لگتے ہیں سب کو
ہنستے کھیلتے، کھلکھلاتے اور مسکراتے بچے

ہیں رونق اس گلستان کی
ننھے منے، پیارے پیارے اور چہچہاتے بچے

ہے کہنا یہ سب ہی لوگوں کا
کہ ہوتے ہیں یہ بچے من کے سچے

کرتے ہیں جب بھی کوئی اظہار
تو کرتے ہیں وہ کھلے دل سے

بس کتنا برا ہم کرتے ہیں کہ
جب ان سے لیتے ہیں کوئی ایسا کام

ہوتی ہے جس میں اپنی مفادپرستی
اور لٹ جاتی ہیں ان کی صفت معصومی

اب جو بڑے ہوں گے یہ بچے
تو بڑے نافرمان، چالاک اور عیار ہونگے

والدین کو بھی کہیں گے اف
اور کریں گے یہ برا کام بھی

پھر ہونگی سختیاں ان پر
کہ بچ جایئں گمراہی سے یہ بچے

میرے پیارو، اب کیا روکتے پچھتاتے ہو
جب سب لٹ گیا اور چڑیاں چگ گئیں کھیت

نصیحت کیا، صرف اک گزارش کروں گا
کرتے جو پہلے احتیاط، تو نہ دیکھتے یہ دن

اب نہ کرنا ان سے ایسی کوئی بھی بات
جو لٹ جائے تم سے باقی کا چین

ہے رب اپنا بڑا کارساز، برا رحیم
مدد مانگو اس سے تو بدلے گی تقدیر

اس کی لاٹھی ہے بےآواز اور بڑی اثردار
جو موہ لے گی دل اور کردے گی اصلاح

پھر دیکھنا کہ جلوہ رحمت کا اس کی
ہوگی وہی اولاد، لئے سونے کا دل

ادب، خدمات اور تہذیب بھی ہوگی
پیار، دلار اور احساس والی بھی ہوگی

کہ رکھے گی تمہیں پھولوں کی طرح
کہ ہوگی تم پر اپنی جان سے فدا

بس اب دینا دعایں اور ڈھیر سارا پیار
کہ ہیں اب یہ وہی، بچے من کے سچے

اَز قلم: مُکَرّم ذیشان عامر ڈار

Comments

Popular Posts