مقامِ رسولِ مقبول (Holy Stature of Prophet P.B.U.H)

میرے نبی کا مقام، ہے سب سے اعلٰی
ہے کوئی نہیں اُن جیسا اِس جہاں میں

ساری کائنات، وہ عرشِ بریں اور کُل عالم
ہے عاشِق آپ کا اُور رَبّ بھی نادی آپ کا

اپنا تو ہے ایمان کہ آقا ہیں محورِ کائنات
اور ہیں رَحمتُ الِلعٰالَمین، سرکارِ دو عالم

خُداوَند کا عِشق دیکھو، کیا شان ہے نرالی
اپنے محبوب کو کِتنے القاب سے ہے نوازا

کبھی انور، کبھی مُصطفٰی، تو کبھی محمود
کبھی یٰسین اور کہیں وَالضُّحَیٰ کہہ کر پُکارا

آیا جو سفرِ معراج تو ربِّ کریم نے سلام پڑھا
اپنے محبوب کی شان کو نماز کا رُکن بنا ڈالا

اب جو نہ پڑھے التحیات اور درودِ پاکِ رسول
تو رَبّ کو اُس شخص کی نماز ہی قبول نہیں

کیا رُتبہ اور کیا مرتبہ عطا کیا رَبِّ جلیل نے
کہ ہے خُدا وہ اور آقا و مولا میرے رسول ہیں

کہتے ہیں جو آقا، ہے وہی رَبّ کی بھی منشا
کہ ہے اُن کا کہنا صِرف خُدا کی رضا سے

کہ رَبّ ہے راضی اُس سے کہ جو کرے اطاعت
اور اُن کی اطاعت ہے دراصل حشر کی شفاعت

تعریف ہے باقی ابھی، پر الفاذ نہیں مُکَرّم
اختتام کرتا ہوں کہ جنت بھی ہے اُن کے نام سے

اَز قلم: مُکَرّم ذیشان عامر ڈار

Comments

Popular Posts