سلگتا پاکستان - ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والوں کے نام (گمنام شاعر)

دیکھو ایک لاش پڑی ہے
لہو میں لتھڑی، خاک آلودہ، بکھری بکھری

غیر یا اپنا، کون ہے جانے؟
آؤ دیکھیں اور پہچانیں

نقش مٹا ڈالے گولی نے
رنگت خون میں ڈوب گئی ہے

جیب ٹٹولو کیا رکھا ہے
یہ دو خون سے تار گجرے ہیں

دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں
ہاتھ جو نیچے دبا ہوا ہے

اسکی سخت گرفت میں کیا ہے
شاید ہے اسکول کا بستہ

یہ ایک پرچہ ہے، خط ہے شاید
ٹوٹی پھوٹی سی اردو میں

رنگین پنسل کے رنگوں سے لکھا ہوا ہے
آج جو بھولے بستہ میرا

ناراض ہو جائے گی آپ سے گڑیا
ٹافی اور بسکٹ بھی لانا

پیارے ابو جلدی گھر آنا


بڑی انوکھی خریداری ہے تیرے شہر میں اے قائد 
لوگ رو رو کر کفن خرید رہے ہیں اپنے پیاروں کیلئے


(الله پاک کراچی والوں اور دیگر پاکستانیوں پر اپنا رحم فرماے)
اللھمہ آمین ثم آمین

Comments

Popular Posts